فہیم اشرف: کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ہر کھلاڑی ہر میچ میں پرفارم نہیں کر سکتا، لیکن جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ موقع پر ضرور کریں گے۔
کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فہیم اشرف نے بتایا کہ انہیں اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا، رنز بننے میں دشواری تھی، مگر وہ دباؤ میں نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف ان کی بلکہ پاکستان کی بھی یادگار اننگز ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، ہر اننگز یادگار ہوتی ہے، اور ٹیم کے لیے جب بھی اچھی کارکردگی ہو، وہ ہمیشہ یاد رہتی ہے۔ بولنگ کم ملنے سے فرق نہیں پڑتا، موقع ملے تو بہترین کارکردگی دینی ہوتی ہے۔”
فہیم اشرف نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹیم جیت گئی۔ وکٹیں گرنے کی وجہ سے میچ مشکل ہوا، ہمیں شراکت داری کی ضرورت تھی، اور اگر پارٹنر شپ قائم ہوتی تو ایسی صورتحال نہ بنتی۔
انہوں نے پچ کے حالات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں اسپن کی مدد زیادہ تھی، لیکن وقت کے ساتھ پچ فاسٹ بولرز کے لیے بہتر ہوئی۔ “میں صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ فیلڈنگ میں بھی بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ فینز سے کہوں گا کہ ہمارا سپورٹ کریں اور دعا کریں، ہمیں پاکستان کے لیے خوشیاں لانی ہیں۔”
خیال رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شروعات اچھی کی، لیکن مڈل آرڈر ناکام رہا اور میچ آخری اوورز میں آ گیا۔ آخری 2 اوورز میں 29 رنز درکار تھے، جس پر فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر ناقابلِ شکست 29 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح دلوائی، اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فہیم اشرف نے
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔