لوگ رانا رانا کہتے ہیں رانا کو پرواہ نہیں، ایک بار دل لگا کے دیکھو رانا بے وفا نہیں، سوشل میڈیا پر رانا فہیم چھا گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنی بیٹنگ سے بازی پلٹ کر پاکستان کو اہم جیت دلانے والے رانا فہیم اشرف کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں آخری 2 اوورز میں 29 رنز درکار تھے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے ذمہ درانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے۔فہیم اشرف نے آخری اوور میں بھی چوکا مار کر پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف شکست سے بچالیا اور 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بناکر گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔نیدرلینڈز کے خلاف شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو جیت دلانے کے بعد سوشل میڈیا پر فہیم اشرف کی دھوم مچ گئی۔صارفین نے فہیم کی بیٹنگ کی تعریف کی اور مزے مزے کے تبصرے کیے۔پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' ماچس تو یونہی بدنام ہے زمانے میں، آگ تو رانا فہیم نے لگا رکھی ہے'۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'نہ کسے دا دشمن، نہ کسے دا کانا، جی او رانا، جی او رانا'۔ جبکہ دوسرے صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ' لوگ رانا رانا کہتے ہیں رانا کو پرواہ نہیں، ایک بار دل لگا کے دیکھو رانا بے وفا نہیں'۔ایک صارف نے شکست سے بچانے پر فہیم اشرف کا شکریہ ادا کیا۔ایکس پر ایک صارف نے درخواست کی کہ آج کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کے ہر شہر میں رانا فہیم اشرف کا مجسمہ بنایا جائے۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا میچ 10فروی کو امریکا سے ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیدرلینڈز کے خلاف رانا فہیم فہیم اشرف کرتے ہوئے
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔