نیدرلینڈز کیخلاف بازی پلٹنے والے فہیم اشرف کے سوشل میڈیا پر چرچے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنی بیٹنگ سے بازی پلٹ کر پاکستان کو اہم جیت دلانے والے رانا فہیم اشرف کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں آخری 2 اوورز میں 29 رنز درکار تھے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے ذمہ درانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے۔فہیم اشرف نے آخری اوور میں بھی چوکا مار کر پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف شکست سے بچالیا اور 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بناکر گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔نیدرلینڈز کے خلاف شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو جیت دلانے کے بعد سوشل میڈیا پر فہیم اشرف کی دھوم مچ گئی۔صارفین نے فہیم کی بیٹنگ کی تعریف کی اور مزے مزے کے تبصرے کیے۔پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' ماچس تو یونہی بدنام ہے زمانے میں، آگ تو رانا فہیم نے لگا رکھی ہے'۔ایک صارف نے لکھا کہ 'نہ کسے دا دشمن، نہ کسے دا کانا، جی او رانا، جی او رانا'۔ جبکہ دوسرے صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ' لوگ رانا رانا کہتے ہیں رانا کو پرواہ نہیں، ایک بار دل لگا کے دیکھو رانا بے وفا نہیں'۔ایک صارف نے شکست سے بچانے پر فہیم اشرف کا شکریہ ادا کیا۔ایکس پر ایک صارف نے درخواست کی کہ آج کی بیٹنگ کے بعد پاکستان کے پر شہر میں رانا فہیم اشرف کا مجسمہ بنایا جائے۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا میچ 10فروی کو امریکا سے ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیدرلینڈز کے خلاف کرتے ہوئے فہیم اشرف
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :