منوج سنہا، عمر عبداللہ کے ہمراہ میٹنگ کے ساتھ ہی بھارتی وزیر داخلہ کا جموں دورہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
امت شاہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے اور اراکین اسمبلی خطے سے متعلق مختلف عوامی مسائل پر گفتگو کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی موجودگی میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں امیت شاہ نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران سرمایہ کاری، صنعت، کھیل اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے، اور ایک ترقی یافتہ جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے اس رفتار کو مزید تیز کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ امت شاہ جمعرات کی شام مقبوضہ کشمیر کے دورے پر جموں پہنچے تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے افسران نے شرکت کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کے ایک وفد نے ست شرما کی قیادت میں امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقیاتی اسکیمیں زمینی سطح تک پہنچنی چاہئیں، تاکہ ایک ترقی یافتہ اور محفوظ جموں و کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ ملاقات میں پارٹی کی توسیع سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ امت شاہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے اور اراکین اسمبلی خطے سے متعلق مختلف عوامی مسائل پر گفتگو کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امت شاہ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔