مقبوضہ کشمیر، محاصرے تلاشی کا رروائیاں جاری ، عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے کارروائیاں تلاشیاں جاری ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل اور انتظامیہ کی عوام و ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت یونین کے صدر رنکو گل نے کی، ریلی ٹان ہال سے شروع ہو کر سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں اور انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ جبکہ سوپور قصبے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار پرسرارطورپر ہلاک ہوگیاہے۔ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی شناخت 25 سالہ جتندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جوسوپور قصبے میں آرمی سنٹری پوسٹ پر بے ہوش پایا گیاتھا۔اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دو برس کے دوران ریٹائر ہونے والے سینکڑوں سرکاری ملازمین کو تاحال ان کی گریجویٹی اور جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی ایف) کی رقوم ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث متاثرہ ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ رکن اسمبلی رامیشور سنگھ کی طرف سے اسمبلی میں اٹھائے گئے سوال کے تحریری جواب میں حکام نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران سینکڑوں سرکاری ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب سری نگر میں آتشزدگی کے نتیجے میں10 گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں ۔ سری نگر کے علاقے سید پورہ نوہٹہ میں دوران شب آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے یہ سری نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھیانک آتشزدگی کا دوسرا واقعہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔