مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ترلائی خودکش حملے کے خلاف احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ملک دشمن تکفیری عناصر ایک ناسور بن چکے ہیں، حکومت بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی، تکفیری دہشت گردوں کو حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے، اسلام آباد دہشتگردی کے واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، سانحہ ترلائی کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے خلاف امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی کی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے قائمقام آرگنائزر انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سید اسد عباس بخاری، مولانا مجاہد حسین جعفری اور مولانا غلام جعفر انصاری نے کی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں عوام شریک، دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کی مذمت کی گئی تھی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ملک دشمن تکفیری عناصر ایک ناسور بن چکے ہیں، حکومت بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی، تکفیری دہشت گردوں کو حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے، اسلام آباد دہشتگردی کے واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، سانحہ ترلائی کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے، اگر حکومت نے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو ہر امام بارگاہ کے باہر دھرنے دیں گے۔ احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید تقی گردیزی، مولانا غدیر شیرازی، سید آصف گردیزی، جواد رضا جعفری، حسنین رضا، رانا فیضان الحسینی حسن رضا حیدری، حسن رضا حسینی سمیت دیگر شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی
جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔
معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔