بھارت کیخلاف میچ سے انکار، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط ارسال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرتے ہوئے خط ارسال کر دیا ۔
کرک بز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات بھی تفصیل سے بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گروپ اے میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے سے آئی سی سی کو باخبر کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ 15 فروری کو شیڈول میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے یہ قدم بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے سیکیورٹی خدشات کے باعث انکار کر دیا تھا۔
بنگلا دیش کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں ٹورنامنٹ سے خارج کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھل کر بنگلا دیش کی حمایت کی۔ پی سی بی کا مؤقف تھا کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھی آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ بی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ سیزن سے قبل اسکواڈ سے ریلیز کر دیا جس پر بنگلا دیش میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف بنگلا دیش خلاف میچ پی سی بی کر دیا تھا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔