اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کی والدہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

سینیئر صحافی اعزاز سید کے مطابق اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور کی والدہ کو اسلام آباد سیکٹر ایف 10 سے گرفتارکر لیا گیا، جو گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھیں۔

اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور کی والدہ کو اسلام آباد سیکٹر ایف 10سے گرفتار کر لیا گیا،جو گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھیں، تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور حملے سے قبل اپنی والدہ سےرابطے میں تھا اور خودکش حملہ آور نے…

— Azaz Syed (@AzazSyed) February 7, 2026

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور حملے سے قبل اپنی والدہ سےرابطے میں تھا اور کارروائی سے قبل اپنی والدہ سے اجازت بھی مانگی۔

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے سے پہلے بھی ملزم نے آخری بار موبائل فون کال پر والدہ سے رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں 30 سے زیادہ افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث، اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ

آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ خود کش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، اور حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد خود کش حملہ آور دہشتگرد کی والدہ گرفتار وفاقی دارالحکومت وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد خود کش حملہ ا ور وفاقی دارالحکومت وی نیوز خودکش حملہ آور اسلام ا باد اسلام آباد سے گرفتار کی والدہ والدہ سے

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار