افغان کرکٹر رحمن اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز

کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر رحمن اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے دستبرادار ہونے کا اعلان کر دیا حالانکہ چند روز قبل ہی انہیں پشاور زلمی نے بطور ڈائریکٹ سائننگ ٹیم میں شامل کیا تھا۔گرباز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں پشتو زبان میں مداحوں کو بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ان کا شیڈول بہت مصروف ہو گا اور اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں، کیونکہ میرے ذاتی اور شیڈول کے حوالے سے مصروفیات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے فانڈیشن کے کام پر توجہ مرکوز کریں گے جو افغانستان میں نوجوانوں اور کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ گرباز نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اب تک افغانستان کی جانب سے متعدد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ مختلف فرنچائز لیگز میں بھی کھیل چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے: مفتاح اسماعیل مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے: مفتاح اسماعیل اسلام آباد حملے کی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل ٹی 20 ورلڈکپ: روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا وزارت خارجہ میں اعلی سطح پر تبدیلیاں،ترجمان سمیت متعدد سفراء تبدیل پی ٹی آئی نے زیرِ حراست قائد تک رسائی کا معاملہ اٹھایا جو متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا: سپریم کورٹ اعلامیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی