سانحہ گل پلازا کے بعد فیکٹریوں میں احتیاطی انتظامات کا بھی جائزہ ضروری ہے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازا کے بعد آگ بجھانے کے اقدامات میں بہتری لائی جانی چاہیئے تھی، تمام فیکٹریوں اور عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں فیکٹری میں لگی آگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں لگی آگ مزید دو فیکٹریوں تک پھیلنا تشویش ناک ہے، سانحہ گل پلازا کے بعد آگ بجھانے کے اقدامات میں بہتری لائی جانی چاہیئے تھی۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ گل پلازا کے بعد فیکٹریوں میں احتیاطی انتظامات کا بھی جائزہ ضروری ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آگ پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ تمام فیکٹریوں اور عمارتوں میں آگ بجھانے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازا کے بعد آگ بجھانے کے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔