Express News:
2026-06-02@22:05:53 GMT

ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی: پاکستان کی سینیگال کیخلاف فتح

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

پاکستان نے ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیگال کے خلاف ٹائی میں فتح حاصل کر لی۔ سنگلز کے بعد ڈبلز میں بھی گرین شرٹس نے فتح اپنے نام کی۔

اسلام آباد میں کھیلی گئی ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سینیگال کے سیڈینا آندرے اور نکولس جان کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-7 سے شکست دی اور پاکستان کی برتری کو فیصلہ کن بنا دیا۔

اس سے قبل سنگلز مقابلوں میں بھی پاکستان کے مزمل مرتضیٰ اور تجربہ کار عقیل خان نے فتوحات سمیٹ کر ٹیم کو مضبوط برتری دلا دی تھی۔

پاکستان کی کامیابی پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سلیم سیف اللہ، سیکرٹری کرنل ر ضیا الدین، عارف سمیت دیگر شخصیات نے قومی ٹینس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کے کپتان رشید ملک نے  کہا کہ اس کامیابی کا مکمل کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے دباؤ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ چونکہ پاکستان میزبان ملک تھا اس لیے حکمت عملی بھی ہوم کنڈیشنز کے مطابق ترتیب دی گئی، جبکہ بیرونِ ملک مقابلوں کے لیے بھی اسی طرز کی جامع پلاننگ کی جائے گی۔

رشید ملک نے مزید کہا کہ مستقبل میں مزید بین الاقوامی ایونٹس کے لیے پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے ٹیم کپتان رشید ملک کو خصوصی کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ کامیابی ممکن ہوئی۔تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی۔ بطور صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن یہ ان کی پہلی ہوم ڈیوس کپ ٹائی تھی اور یہ جیت انتہائی اہم تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیوس کپ

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ