WE News:
2026-07-23@23:26:42 GMT

پی ایس ایل 11: حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

پی ایس ایل 11: حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا اعلان

 

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز حیدرآباد نے باضابطہ طور پر اپنا نام اور لوگو متعارف کرا دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد لیگ میں شامل آٹھویں ٹیم کی شناخت واضح ہو گئی ہے، جس سے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے شائقینِ کرکٹ کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شامل حیدرآباد کی نئی ٹیم کا نام اور لوگو منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ ہفتے کے روز حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نئی فرنچائز کی باضابطہ رونمائی کی گئی، جس میں ٹیم کے نام اور شناخت کو پیش کیا گیا۔

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ پی ایس ایل کی نئی حیدرآباد فرنچائز کا نام “حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین” رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سپر لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کا آفیشل لوگو جاری کیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد اور سیالکوٹ اس سیزن میں شامل ہونے والی دو نئی فرنچائزز ہیں، جس کے بعد لیگ مزید وسعت اختیار کر گئی ہے۔

حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے یہ ٹیم 175 کروڑ روپے میں خریدی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق نئی ٹیم پی ایس ایل میں معیاری اور مسابقتی کرکٹ پیش کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی دوسری نئی ٹیم سیالکوٹ نے اپنی فرنچائز کا نام سیالکوٹ اسٹالینز” رکھا ہے، جبکہ حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی شمولیت سے پی ایس ایل 11 مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان