دہشتگردی کی لہر حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ترجمان پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوئے 4 سال ہوگئےہیں لہٰذا آج اگر ملک دہشت گری کی لہر میں آیا ہوا ہے تو اس کی وجہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی، غلط فیصلوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کامیڈی بھرپور تھی، وزیراطلاعات وزیر اطلاعات کم اور وزیر مزاح اور جھوٹ زیادہ نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر جھوٹ بولنے کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے اندر کرایا جائے تو شاید ہر کوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرے، تاہم عطا تارڑ اس میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، وفاقی وزیر کا عہدہ سچ بولنے اور قوم کو حقائق بتانے کے لیے ہوتا ہے لیکن افسوس کہ اس منصب کا استعمال محض خوشامد، چاپلوسی اور اقتدار کے دربار میں وفاداری ثابت کرنے تک محدود ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار جھوٹ دہرانے سے نہ جھوٹ سچ بنتا ہے اور نہ تاریخ تبدیل ہوسکتی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان میں وہ امن قائم ہوا جو شاید دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا، دہشت گردی عملی طور پر ختم ہو چکی تھی، خودکش حملے ناپید تھے اور ڈرون حملوں کا باب بند ہو چکا تھا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وفاقی وزیر موصوف جو آج دہشت گردی کی واپسی کا راگ الاپ رہے ہیں اس کی ذمہ دار دراصل ان کی اپنی موجودہ حکمران جماعت ہے، انہوں نے عوامی مینڈیٹ چرایا، 17 جماعتوں کے سہارے حکومت بنائی اور ملک کو، آئین کو، عدالتوں کو اور پارلیمانی نظام کو کمزور کیا۔
وفاقی وزیراطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے ہر روز ایک نیا بے بنیاد بیانیہ گھڑ رہے ہیں، عمران خان کی منتخب حکومت کو ختم ہوئے اب تقریباً چار سال ہونے کو ہیں اور ان چار برسوں سے قوم پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جو جعلی مینڈیٹ اور جوڑ توڑ کے سہارے کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت ختم کی گئی تھی اس وقت پاکستان ایک پرامن ملک تھا اور دہشت گردی کا وجود تک نظر نہیں آتا تھا، آج اگر ملک دہشت گری کی لہر میں آیا ہوا ہے تو اس کی وجہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی، غلط فیصلوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومت کی نااہلی اور ناکام ترین کارکردگی کی وجہ سے واپس آئی ہے، اس افسوس ناک صورت حال کا مکمل "کریڈٹ" بھی مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کو جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کی نااہلی اور ناکام نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز