دوسرے دور میں مذاکرات کا مقام تبدیل ہونے کا امکان ہے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا اصولی اور خودمختار موقف ہے کہ ملک سے یورینیم کے کسی بھی انتقال کی مخالفت کی جائے، یقیناً ہم افزودہ مواد کی فیصد کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوسرے دور میں مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کا امکان ہے۔خبررساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ قطر کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ دوسرے دور میں مذاکرات کا مقام تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا اصولی اور خودمختار موقف ہے کہ ملک سے یورینیم کے کسی بھی انتقال کی مخالفت کی جائے، یقیناً ہم افزودہ مواد کی فیصد کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم علاقائی جنگ نہیں چاہتے اور خطے کے ممالک بھی نہیں چاہتے لیکن امریکی حملہ اس مسئلے اور امکان کا تبدیل کر دیگا۔ ایک معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں ایران کی سنجیدگی کا ذکر کرتے ہوئے، عراقچی نے کہا کہ مسقط میں، میں نے جب تک ضروری تھا وہاں رہنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی تاکہ ہم جلد از جلد ایک حقیقی معاہدے تک پہنچ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔