بھارت،کبوترسونے کی چین چونچ میں دبا کر اڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ناگور: بھارتی ریاست راجستھان کے دیگانہ شہر کے صرافہ بازار میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا۔
ایک کبوتر اپنی چونچ میں زیورات کی دکان سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین چونچ میں دباکر اڑ گیا۔
یہ دیکھ کر جوہری کا دم نکل گیا، واقعے سے کچھ دیر کے لیے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم بعد میں چین ایک چھت سے بحفاظت مل گئی۔
جمعہ کو شہر کی بلین مارکیٹ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس سے پوری مارکیٹ دنگ رہ گئی۔
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان جہاں تاجر پہلے ہی سکیورٹی کے حوالے سے محتاط ہیں، وہیں کبوتر کے اس انداز میں چین لے جانے کے واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ناگور دیگانہ کے صرافہ بازار میں زیورات کی دکان پر کاریگر سونے کے زیورات تیار کر رہے تھے۔
اچانک ایک کبوتر دکان میں داخل ہوا، چند ہی لمحوں میں اس نے اپنی چونچ میں سونے کی زنجیر پکڑی اور اڑ گیا۔
کبوتر دکان سے اڑ کر بازار کی ایک چھت پر بیٹھ گیا جہاں وہ کافی دیر تک دکھائی دیتا رہا۔
واقعہ سے دکاندار اور قریبی تاجر حیران رہ گئے، اتنی قیمتی چیز کو اس طرح کبوتر کو لے جاتا دیکھ کر پورے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے کبوتر پر نظر رکھی اور چین کو بحفاظت نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔
کافی جدوجہد کے بعد چھت سے کبوتر اڑ گیا مگر سونے کی چین وہیں گر گئی جو تاجروں کو بحفاظت مل گئی۔چین واپس ملنے پر تاجروں نے راحت کی سانس لی۔
بلین مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سکیورٹی پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے کبوتر کو سونے کی چین اڑا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی چین چونچ میں اڑ گیا
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :