معروف میزبان فہد مصطفیٰ چند ماہ سے دوسری شادی کی افواہوں کے باعث کافی خبروں میں رہے ہیں لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کے ہمراہ ایک بار پھر چھا گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی تیزی سے پھیلنے والی تصاویر میں فہد مصطفیٰ اپنے چھوٹے سے خاندان کے ساتھ خوش و خرم دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصاویر ان کے بیٹے موسیٰ کی دسویں سالگرہ کی ہے جس میں انھوں نے اپنی اہلیہ ثنا فہد اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

فہد مصطفیٰ اور ثنا فہد کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی۔ دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور اب وہ دو بچوں فاطمہ اور موسیٰ کے والدین ہیں۔

بیٹے موسیٰ کی 10 ویں سالگرہ میں شوبز شخصیات سنیتا مارشل اور بینیتا ڈیوڈ سمیت قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

فہد اور ثنا نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور تقریب کے خوشگوار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔

یہ تقریب اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنی کہ ماضی میں فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے نہ تو فہد مصطفیٰ اور نہ ہی ثنا فہد نے کبھی کوئی باضابطہ بیان دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکثر یہ سوال اٹھایا جاتا رہا کہ دونوں میاں بیوی کم ہی ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھتی رہیں۔

سالگرہ کی اس تقریب میں دونوں کی ایک ساتھ موجودگی اور خوشگوار انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور کئی صارفین نے اسے افواہوں کے برعکس ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔

تقریب کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسیٰ نے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ فہد مصطفیٰ اور ثنا فہد بیٹے کے ساتھ خوشی کے لمحات شیئر کرتے دکھائی دیے۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا فہد مصطفی کے ساتھ ثنا فہد

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا