ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول دیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود فرانس اور کینیڈا نے ڈنمارک کے ساتھ اپنی عملی حمایت کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ کے دارالحکومت نونُوک میں اپنا قونصل خانہ باضابطہ طور پر کھول دیا۔
دونوں ممالک کے اس اقدام کو ڈنمارک کے ساتھ اپنی حمایت اور تعاون کے طور پر پیش کیا گیا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب صدر ٹرمپ نے دوسری بار گرین لینڈ پر ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔
فرانسیسی سفیر کرسٹوپ پیرِسوٹ اور نئے فرانسیسی قونصل جنرل ژاں نویل پوئریئر نے گرین لینڈ کے دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
انھوں نے کہا کہ میں کہا کہ فرانس کا قونصل خانہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا مظہر ہے جس کا مقصد امریکا کو کوئی پیغام دینا نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مضبوط تعلقات اسی وقت بنتے ہیں جب مشکلات میں دوست ساتھ کھڑے ہوں اور فرانس اس عزم کے ساتھ حاضر ہے۔
اسی دن کینیڈا کے وزیرِ خارجہ انیتا آنند اور کینیڈین گورنر جنرل مریم سائمن نے کینیڈا کے قونصل خانے کا افتتاح کیا اور سرکاری پرچم لہرایا کیا۔
گلوبل افیئرز کینیڈا نے ایک پوسٹ میں کہا کہ کینیڈا اور گرین لینڈ کے درمیان دنیا کی سب سے طویل سمندری سرحد کے ساتھ آرکٹک میں کئی صدیوں سے جڑے تعلقات ہیں۔
یاد رہے کہ کینیڈا نے دسمبر 2024 میں جب کہ فرانس نے جون 2025 میں گرین لینڈ میں قونصل خانے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کینیڈا نے گرین لینڈ کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔