data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے تحت الخدمت یوتھ سمٹ پروگرام لانچ کر دیا گیا ،جس میں اسکولز ،کالجز ،یونیورسٹیز کے طلبہ اور نوجوانوں میں والنٹیئر ازم کو پروموٹ کرنے کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان میں لیڈر شپ کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کام کیا جائے گا ۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الخدمت اور یوتھ پارلیمنٹ کے مابین معاہدہ ہوا ۔الخدمت اور یوتھ پارلیمنٹ مل کر نوجوانوں کے لیے کام کر یں گی ۔ اس موقع پر کراچی یوتھ سمٹ کے ریویل لوگو کی بھی نقاب کشائی کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہاکہ الخدمت نے جین الفا ،جین زی اور تمام نوجوانوں کے لیے کراچی یوتھ سمٹ کی صورت میں ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ،الخدمت کی تاریخ ملک وقوم کی خدمت کی مثال ہے ، تقریب سے چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ ، ٹی وی اینکر ویوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ رضوان جعفر ، چیئر مین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد ،ناروے کپ جیتنے والے فٹبال ٹیم کے کوچ محمد راشداوربشریٰ بدر ،سینئر منیجر والنیٹئر مینجمنٹ اسد علی قریشی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ، چیئر مین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اورمختلف تعلیمی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے ذمے دران موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہاکہ ہم قیام پاکستان سے پہلے خدمت کے کام کر رہے ہیں۔الخدمت کو بطور رجسٹرڈ این جی او کام کرتے ہوئے50سال ہو گئے ہیں ۔الخدمت نوجوانوں کو باوقار بنانے ،انہیں امپاور کرنے اوران کا ہاتھ تھامنے کے لیے کام کر رہی ہے ۔یوتھ سمٹ اس کا حصہ ہے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ نوجوان ملک کی آباد ی کا 60 فیصد ہیں ،نوجوان پاکستان کا بڑا ثاثہ ہیں ،مگر بدقسمتی سے78سال گزرگئے ہیں نوجوانوں کی کوئی سمت واضح نہیں ہے، حکومتی طبقے کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے ،ڈاکٹرملک سے باہر جارہے ہیں ، نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ الخدمت کا بنو قابل پرگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے ،12 لاکھ نوجوان بنو قابل پروگرام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نے کورونا ہو یاسیلاب ،طوفانی بارشیں ہو شہر میں دیگر ہنگامی حالات ملک وقوم کی خدمت کی ہے ،گلوبل وارمنگ کے سیزن میں درخت لگانے کی بڑی مہم چلائی ،نوجوانوں کو امید دینا اور ان میں لیڈر شپ کی صلاحیت پیدا کرنا قابل قدر ہے ،نوجوانوں کیاالخدمت کے اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اخلاق وکردار کو سنوارنا ہے اور ملک میں انقلاب لانا ہے ،اسی انقلاب کے ذریعے تبدیلی آئے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے مسائل ہیں ،حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں میں پھیلی مایوسی کو دیکھتے ہو ئے بنو قابل پروگرام شروع کیا ،بنو قابل پروگرام آج گوادر سے گلگت تک پھیل چکا ہے ۔رواں برس 2 ملین نوجوانوں کو اس پروگرام سے جوڑنے کا ہدف ہے ،انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ سرمایہ ضائع نہ ہو ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ بطور رضاکار کام کرنے والوں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں ،نوجوان الخدمت کے ساتھ بطور والنٹیئر جڑ جائیں ،الخدمت یوتھ سمٹ مختلف اداروں میں جائے گی وہاں سے نوجوانوں کا انتخاب کرے گی ،الخدمت کے اس پروگرام کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔ٹی وی اینکر ویوتھ پارلیمنٹ کے سربراہ رضوان جعفر نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ 20سال سے کام کر رہی ہے ،اہم لخدمت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،الخدمت آئی ٹی کے شعبے میں شاندار کام کر رہے ،نوجوان امید دینا اور روشنی دکھانا چاہتے ہیں ۔چیئر مین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پنا صلاحیتوں کے مالک ہیں ،اللہ نے پاکستان کو نوجوانوں کا گھر بنایا ۔سیلاب ،کورونا اور دیگر قدرتی آفات میں الخدمت کے نوجوان رضاکاروں نے جس طرح کام کیا وہ قابل قدر ہے ۔نوجوان ملک کی تعمیر وترقی کے لیے الخدمت کے ساتھ جڑ رہے ہیں ۔بشریٰ بدر نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے میں الخدمت کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔الخدمت کے یوتھ سمٹ پروگرام سے معاشرے میں تبدیلی آئے گی ۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منعم ظفر خان نے کہا نوجوانوں کو نوجوانوں کا الخدمت کے یوتھ سمٹ کے ساتھ کام کر کے لیے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار