data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آ باد( مانیٹر نگ ڈ یسک )تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج 8 فروری 2026ء کو ملک بھر میں پرامن پہیہ جام اور شٹر بند ہڑتال کی کال کی روشنی میں پی ٹی آئی نے کارکنان اور عوام کیلیے پیغام جاری کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن شرکت کریں، ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کیا جاہے۔کارکنوں اور عوام کے نام پیغام میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ 8 فروری 2024 ء ایک سیاہ دن تھا جب عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا اورآج اس سیاہ دن کو 2 سال مکمل ہو رہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پرامن شٹر بند ہڑتال اور پہیہ جام اس لیے بھی ہے کہ پچھلے ڈھائی سال سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بے گناہ اور جھوٹے مقدمات میں قید ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سیکڑوں بے گناہ سیاسی قیدی بھی جیلوں میں ہیں۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق آج کا احتجاج اسلام آباد، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں جاری دہشت گردی، بدامنی اور عوام کے عدمِ تحفظ کے خلاف بھی ایک واضح پیغام ہے۔ کارکنوں کو ہدایت اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آج مغرب کی نماز اپنی قریبی مساجد میں باجماعت ادا کریں اور نماز کے بعد دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر موجودہ مسلط شدہ جعلی حکومت کو ختم فرمائے۔کارکنوں کوہدایت کی گئی ہے کہ نماز اور دعا کے بعد اپنے موبائل کی لائٹ یا دستی مشعل، لے کر اپنے اپنے علاقوں کی پرامن مشعل بردار ریلی میں شامل ہوں۔پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ تمام شرکا پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور اپنے احتجاج کو پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اور عوام

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل