data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوئے 4 سال ہوگئے ہیں لہٰذا آج اگر ملک دہشت گری کی لہر میں آیا ہوا ہے تو اس کی وجہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی، غلط فیصلوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس کامیڈی بھرپور تھی، وزیراطلاعات وزیر اطلاعات کم اور وزیر مزاح اور جھوٹ زیادہ نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جھوٹ بولنے کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے اندر کرایا جائے تو شاید ہر کوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرے تاہم عطا تارڑ اس میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، وفاقی وزیر کا عہدہ سچ بولنے اور قوم کو حقائق بتانے کے لیے ہوتا ہے لیکن افسوس کہ اس منصب کا استعمال محض خوشامد، چاپلوسی اور اقتدار کے دربار میں وفاداری ثابت کرنے تک محدود ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار جھوٹ دہرانے سے نہ جھوٹ سچ بنتا ہے اور نہ تاریخ تبدیل ہوسکتی ہے، عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان میں وہ امن قائم ہوا جو شاید دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا، دہشت گردی عملی طور پر ختم ہو چکی تھی، خودکش حملے ناپید تھے اور ڈرون حملوں کا باب بند ہو چکا تھا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وفاقی وزیر موصوف جو آج دہشت گردی کی واپسی کا راگ الاپ رہے ہیں اس کی ذمے دار دراصل ان کی اپنی موجودہ حکمران جماعت ہے، انہوں نے عوامی مینڈیٹ چرایا، 17 جماعتوں کے سہارے حکومت بنائی اور ملک کو، آئین کو، عدالتوں کو اور پارلیمانی نظام کو کمزور کیا۔وفاقی وزیراطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے ہر روز ایک نیا بے بنیاد بیانیہ گھڑ رہے ہیں، عمران خان کی منتخب حکومت کو ختم ہوئے اب تقریباً4 سال ہونے کو ہیں اور ان 4 برس سے قوم پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جو جعلی مینڈیٹ اور جوڑ توڑ کے سہارے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی حکومت ختم کی گئی تھی اس وقت پاکستان ایک پرامن ملک تھا اور دہشت گردی کا وجود تک نظر نہیں آتا تھا، آج اگر ملک دہشت گری کی لہر میں آیا ہوا ہے تو اس کی وجہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی، غلط فیصلوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومت کی نااہلی اور ناکام ترین کارکردگی کی وجہ سے واپس آئی ہے، اس افسوس ناک صورت حال کا مکمل کریڈٹ”أوبھی مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کو جاتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کی نااہلی اور ناکام انہوں نے

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف