ماہی گیر صرف مزدور نہیں، ہماری شناخت اور طاقت ہیں،سردار حسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز)ماہی گیر رہنما اور خصوصی معاون برائے وزیرِ اعلیٰ سندھ سردار حسین اسلم بھٹی نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا دورہ کیا اور چیئرپرسن ایف سی ایس میڈم فاطمہ مجید سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کا بنیادی ایجنڈا ان ماہی گیر بھائیوں کی بحالی تھا جنہیں ملازمتوں سے نکال دیا گیا تھا، تاکہ انہیں دوبارہ باعزت روزگار فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر میڈم فاطمہ مجید نے مکمل یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ ماہی گیروں کو دوبارہ ملازمتیں دی جائیں گی۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے منتخب اور نامزد ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔
دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔
ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔