data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک زیمبیا میں ایک شکاری ہاتھیوں کے جھنڈ سے بچ کر بھاگتے ہوئے مگرمچھ کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔52 سالہ دین نیرندا اپنے دو دوستوں کے ساتھ شکار سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک ان کا سامنا جنگلی ہاتھیوں سے ہو گیا۔ہاتھیوں سے جان بچانے کے لیے تینوں دوست محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگے اور اس دوران نیرندا نے دریائے لوانگوا کے قریب ایک برساتی نالے میں چھلانگ لگا دی۔مقامی پولیس چیف روبرٹسن مویمبا نے بتایا کہ جیسے ہی اس شخص نے چھلانگ لگائی، اسی لمحے ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کی دائیں ران چبا ڈالی۔ پولیس کے مطابق نیرندا نے ہمت دکھاتے ہوئے مگرمچھ کو لاٹھی سے مار کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا اور خود کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔دور سے صورتحال پر نظر رکھنے والے 2دیگر شکاری اس کی مدد کے لیے تیزی سے پہنچے اور اسے دریا کے کنارے سے اٹھایا، اس وقت اس کا خون تیزی سے بہ رہا تھا۔ مویمبا نے مزید بتایا کہ انہوں نے خون روکنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا