گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے نے سمگلنگ کرنیوالے گروہ کا سرغنہ پکڑ لیا،کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کرنسی برآمد فیڈل انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ کو اطلاع ملی کہ گوجرانوالہ میں ایک منظم گروہ جس کا سرغنہ عدیل طاہر سکنہ پسرور ہے یہ گروہ غیر ملکی کرنسی اور سونا بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے،ملزم وافر مقدار میں سونا اور کرنسی لاہور منتقل کرنے کیلئے روانہ ہو رہا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے چندا قلعہ ناکہ بندی کر کے عدیل طاہر کو پکڑ لیا اور کار سے کروڑوں روپے مالیتی ساڑھے 57 تولے سونا،23 ہزار سعودی ریال،16 ہزار دوبئی درہم،12 سو یورو،1650 قطری ریال اور کویتی دینار برآمد کر لئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایک سال سے اپنے ساتھیوں نعیم رفیق، محمد ندیم، سفیلہ ندیم، طارق محمود، شہزاد احمد، محمد عمر، زیدی اعجاز، حارث یونس کے ساتھ ملکر غیر ملکی کرنسی اور سونا بیرون ملک بھجوانے کے دھندے میں ملوث ہے۔ سہولت کاروں میں تین کسٹم انسپکٹرز ائیر پورٹ سیالکوٹ رانا معروف، عامر اور عدنان کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ ملزموں کے خلاف استغاثہ بھجوادیا گیا ہے۔گروہ میں چھ ملزم سنیارے ہیں جن میں تین گوجرانوالہ اور تین سیالکوٹ کے رہائشی ہیں، یہ لوگ ایسی فیملیز کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے جو دوبئی اور پاکستان کے درمیان اکثر سفر کرتے رہتے ہیں پھر انہیں پیشکش کرتے کہ جب وہ دوبئی جائیں تو ان کی خواتین زیورات پہن کر دوبئی لے جائیں، جہاں پر ان کے ساتھی یہ زیورات وصول کر لیں گے۔ اس کے بدلے انہیں اچھی خاصی رقم دی جاتی تھی۔ اسی طرح دوبئی میں موجود انکے ساتھ پاکستان آتے ان لوگوں کو آئی فون دیدیتے، تاہم تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار