لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر کی فضا رنگ برنگی پتنگوں اور خوشیوں سے معمور رہی۔ پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ غیرملکی شہریوں کی بڑی تعداد بھی اندرونِ شہر پہنچ گئی اور پتنگ بازی کے روایتی کھیل میں بھرپور حصہ لیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور آنے والے غیرملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ بسنت نہ صرف لاہور کی ثقافتی شناخت ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع بھی ہے۔ غیرملکی مہمانوں نے لاہور کی مہمان نوازی، ثقافتی رنگوں اور عوامی جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں بسنت منانے کا خواب حقیقت میں بدل دیا ہے۔ وہ لاہور کو زندہ دلوں کا شہر سنتے آئے تھے اور آج اپنی آنکھوں سے اس کی رونق اور محبت دیکھی۔ غیرملکی شہریوں نے لاہور کے کلچر کو خوبصورت اور منفرد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت جیسے ثقافتی تہوار کی بحالی ایک خوش آئند اقدام ہے جو عوامی خوشیوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی بھی بسنت کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے اور پتنگ بازی کے روایتی شوق میں حصہ لیا۔ بسنت فیسٹیول کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریباً 20 مختلف بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز کے نمائندے بھی لاہور پہنچے ہیں۔ لاہور کی فضا دوسرے روز بھی خوشیوں، قہقہوں اور ثقافتی رنگوں سے مزین رہی، جہاں ملکی و غیرملکی مہمانوں نے مل کر بسنت کی روایت کو بھرپور انداز میں منایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے لاہور لاہور کی

پڑھیں:

لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی

فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےلاہور میں بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں 159 یونین کونسلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں لاہور میں 274 یونین کونسلز تھیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی ابتدائی فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسل قائم کی گئی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر کینٹ میں 29، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔

لاہور کے شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ