پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کو بسنت کی تقریب منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نِدا یاسر پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 24 لاکھ ہے، وہ گزشتہ تقریباً 18 برس سے مارننگ پاکستان کی میزبانی کر رہی ہیں۔

نِدا یاسر عموماً گفتگو پر مبنی شوز کرتی ہیں اور اپنے متنازع بیانات کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر میمز اور تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں وہ پہلے ہی مختلف متنازع مباحث پر تنقید کا سامنا کر رہی تھیں، ایسے میں انہوں نے اپنے شو میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا۔

آج نِدا یاسر نے اپنے مارننگ پاکستان میں بسنت اسپیشل شو کیا، جس پر مزید تنقید سامنے آئی، اس شو میں انہوں نے معروف پاکستانی کوریوگرافر نگاہ جی، سعدیہ امام، کرن خان، گلوکار جنید سمیت دیگر مہمانوں کو مدعو کیا، جہاں سب نے بسنت کے تہوار پر گفتگو کی۔

لاہور میں جاری بسنت کی تقریبات کے سلسلے میں نِدا یاسر نے گانے ’شکر ونداں رہ‘ پر رقص کے اسٹیپس بھی سیکھے جب کہ شو میں نِدا یاسر اور دیگر فنکاروں نے رقص کیا اور بسنت منائی۔

لاہور میں ہونے والی بسنت تقریبات پر نِدا یاسر کے حد سے زیادہ جوش نے شدید ردِعمل کو جنم دیا۔



بسنت شو، رقص اور تفریح؛ ندا یاسر ایک بار پھر تنقید کی زد میں کیوں ؟



قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے، پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ایک مداح نے لکھا کہ نِدا، کم از کم جمعے کے وقت یہ رقص تو نہ کریں۔

ایک اور نے لکھا کہ ان نام نہاد دانشوروں پر شرم آنی چاہیے، یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ بسنت معیشت کو مضبوط کرے گی، ایسے ناکام ماہرِ معاشیات۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے، میں نے انہیں فلسطین پر بات کرتے نہیں دیکھا۔

بہت سے لوگوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان سنگین حالات سے گزر رہا ہے، تیراہ کے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں، بلوچستان میں حالات خراب ہیں اور آج راولپنڈی میں بم دھماکہ بھی ہوا ہے۔

کئی صارفین نے گڈ مارننگ پاکستان کی خواتین پر تنقید کی اور ان تقریبات کو شرمناک قرار دیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ کیا وہ اپنے شو میں کچھ بہتر سکھا نہیں سکتیں؟

ایک اور نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے بڑے انسانی نقصان کی کسی کو پروا نہیں، بس تہوار منائے جا رہے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان کی ن دا یاسر

پڑھیں:

 محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری

(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 2, 2026

  اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

 دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، ‎‎‎ تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

 ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی