کراچی میں مختلف حادثات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی میں گلشن بہار پاکستان بازار کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والا ڈمپر کا درائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ناگن چورنگی: بس اور موٹرسائیکل میں ٹکر، ایک شخص جاں بحقدوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب بس اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی ہے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں ندی کے قریب چنگچی رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
سائٹ ایریا خیبرگیٹ کے قریب بس الٹ گئیادھر سائٹ ایریا خیبرگیٹ کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔