خیرپور کے کچے میں بڑی کامیابی، 4 خطرناک ڈاکوؤں نےپولیس کے سامنے ہتھیار ڈال گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
وقار حسین منگی: خیرپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری مشترکہ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 4 انتہائی خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل، پولیس مقابلوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں عبدالجبار ناریجو، عبدالغفار ناریجو، عطا محمد ناریجو اور عبدالصمد ناریجو شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق برسوں سے کچے کے علاقے میں دہشت پھیلانے والے ان ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کا پیغام دے دیا ہے۔
ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں جاری نجات مہران آپریشن ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مجرم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکوؤں نے علاقے میں پولیس کے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔