پاکستان کی فارما صنعت میں تاریخی سنگِ میل، عالمی معیار کے جدید پیداواری پلانٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : ایس آئی ایف سی کے جامع فریم ورک کے تحت فارما صنعت کے شعبہ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے اسپیشل اکنامک زونزمیں "گرین فیلڈ صنعت کاری" کو بھرپور فروغ اور نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے۔ ہائی نون لیبارٹریز نےحال ہی میں "پروجیکٹ فورس "کے تحت پہلے ایف ڈی اے اور یورپی یونین معیار کے مطابق پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
منصوبہ کا مقصد عالمی معیار کی جدید اور مؤثر ادویات ساز سہولت فراہمی اور مقامی و عالمی منڈیوں میں مؤثر رسائی کو وسعت دینا ہے۔ نیا پلانٹ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہوگا، جس سے پاکستانی ادویات کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوگی۔
ہائی نون لیبارٹریز کی یہ پیش رفت ملکی فارماسیوٹیکل صنعت کی ترقی اور برآمدی امکانات کے فروغ کیلئے اہم قدم ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی معیار کے گرین فیلڈ فارما منصوبوں کا آغاز، صنعتی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو نئی جہت دے رہا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔