پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کا نام اور لوگو سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شامل ہونے والی حیدرآباد کی نئی فرنچائز کا نام سامنے آگیا۔
ہفتے کے روز حیدرآباد میں پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں حیدرآباد کی ٹیم کا نام اور لوگو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کا نام ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین‘ رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا آفیشل لوگو بھی شائقین کے سامنے پیش کیا گیا، جسے کرکٹ مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by hhkingsmen (@hhkingsmen)
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو نئی فرنچائزز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے 175 کروڑ روپے میں اس ٹیم کے حقوق حاصل کیے تھے۔ پی ایس ایل کی دوسری نئی ٹیم سیالکوٹ نے اپنی فرنچائز کا نام ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نئی فرنچائز پی ایس ایل کا نام
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔