مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
کراچی(آئی این پی )سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027تک وزیراعظم رہیںگے،ایم کیوایم کے کراچی کو وفاق کو دینے کے مطالبے کو مسترد کرتا ہوں۔
میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتا ہوں،ہم سب نے متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے جائزحقوق دینا ہوں گے، اگر ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے توغربت، بیروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے؟ یہ کونسا معاشی استحکام ہے جو آئی ایم ایف کے قرضوں سے چل رہا ہے؟۔
ٹھٹھہ؛ چلتی ہوئی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ معاشی استحکام نہیں ہے، ہماری پارٹی نجکاری کے حق میں ہے، بجلی،گیس چوری کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کی کمپنیوں میں چوریاں ہوتی ہے، اس حکومت نے ایک قانون عوام کے حق میں پاس نہیں کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس رمضان میں بھی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے جب کہ ایم کیوایم کے کراچی کو وفاق کو دینے کے مطالبے کو مسترد کرتا ہوں، جب ایم کیوایم کراچی چلا رہی تھی تواس نے بوری بند لاشیں دی تھیں، مشرف گورنمنٹ کی طرح لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔
اداکارہ لائبہ خان کا دلہنوں کے لیے اہم پیغام
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔