پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
احمد منصور: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے جہاں امیر البحر کو ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
اس موقع پرپاک ملائیشیا بحری افواج کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرنے کے علاوہ میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،اس کے علاوہ آپریشنل کوآپریشن اور استعداد کار بڑھانے پر بھی گفتگوہوئی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پرسمندری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زوردیتے ہوئے علاقائی استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کواجاگرکیا۔
نئے چیئرمین ایچ ای سی سے وابستہ توقعات اور چیلنجز
ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز میں پاک بحریہ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی،کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں پاکستان نیوی کی شرکت کابھی ذکر کیاگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔