27ویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر کردی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سمنگلی روڈ کوئٹہ پر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی کی زمین پر فلائی اوور کی تعمیر غیر قانونی قرار دی جائے، عدالت فلائی اوور کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا حکم دے۔ فلائی اوور کی تعمیر ہسپتال کے بالکل ساتھ اور اس کی زمین پر کی جا رہی ہے۔

درخواست کے مطابق بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی صوبے کا واحد خصوصی گردوں کا ہسپتال ہے، ہسپتال میں کوئٹہ اور دور دراز اضلاع سے آنے والے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ فلائی اوور کی تعمیر مریضوں کی جانوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے جبکہ ایمبولینس کی آمد و رفت، ایمرجنسی رسائی اور ڈائیلاسز سروسز شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھاری مشینری، شور، دھول سے ہسپتال کا ماحول غیر محفوظ ہو گیا ہے، بغیر قانونی کارروائی ہسپتال کی زمین استعمال کی جا رہی ہے، لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت کوئی نوٹس یا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، یہ اقدام آرٹیکل 23 اور 24 کے تحت حقِ ملکیت کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامی سہولت کی بنیاد پر آئینی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا ازالہ صرف مالی معاوضے سے ممکن نہیں، انسانی صحت کو ٹریفک سہولت پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، عبوری ریلیف بھی دیا گیا، ہائیکورٹ سے درخواست 10 دسمبر 2025 کو مبینہ دباؤ کے تحت واپس لی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے انڈر پاس بنانے کی تجویز دی تھی۔ درخواست میں بلوچستان حکومت اور ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلائی اوور کی تعمیر درخواست میں گیا ہے

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن