ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کا نیپال کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔
ایونٹ کے پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 55 اور کپتان ہیری بروک نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ ول جیک نے 39 اور جوفرا بٹلر نے 26 رنز اسکور کیے۔
نیپال کی طرف سے دیپیندر سنگھ اور نندن یادو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک، ایک وکٹ لی۔
انگلینڈ کی ٹیم:
فل سالٹ، جوفرا بٹلر (وکٹ کیپر)، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک (کپتان)، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، جوفرا آرچر، عادل رشید، لیوک ووڈ۔
نیپال کی ٹیم:
آصف شیخ (وکٹ کیپر)، کشال بھرتیل، روہت پاؤڈیل (کپتان)، دیپیندر ائری، عارف شیخ، لوکیش بام، گلشن جھا، کرن کے سی، سندیپ لامیچانے، نندن یادو، شیر ملا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ گروپ میچ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ گروپ میچ وی نیوز
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔