نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے صدر رجب طیب اردوان اور اپنی جانب سے اور برادر ترک عوام کی طرف سے اسلام آباد میں مسجد بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے المناک نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک قیادت کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر گجرات چیمبر آف کامرس احمد حسن مٹو کے اعزاز میں پروقار عشائیہ، پاک سعودی تجارتی روابط مضبوط بنانے پر زور امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ پارلیمان مکالمے اور اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی چین کی اسلام آباد دھماکے کی سخت مذمت، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلان اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکان فیدان اسحاق ڈار
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار