وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی ورلڈ بینک سے ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی ورلڈ بینک سے ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اتوار کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ابھرتی ہوئی مارکیٹ معیشتوں کی سالانہ علولہ کانفرنس کے موقع پر ورلڈ بینک گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر اینا بیجیرڈے سے ملاقات کی۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران گزشتہ ہفتے ورلڈ بینک کے صدر کے پاکستان دورے پر عمل درآمد کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی لچک، ترقیاتی ترجیحات، مالی اصلاحات اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت متعدد ترجیحی شعبوں کا احاطہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ واضح کارکردگی کے ٹریکرز متعارف کرائے جائیں اور وابستگیوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے زیادہ مضبوط اور موثر عمل درآمد کے طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے۔ اینا بیجیرڈے نے پاکستان کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ورلڈ بینک گروپ کے 20 ارب امریکی ڈالر کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور ملک میں اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے کے لیے بینک کی جاری حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے پروگرام کے ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مسلسل تعاون اور موثر عمل درآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک گروپ کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کو دوہرایا اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کے ذریعے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے صوبائی حکومتوں کے کردار اور تعاون پر بھی زور دیا تاکہ پروگرام کے تحت بہتر کوآرڈینیشن، بروقت عمل درآمد اور نتائج کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ابھرتی ہوئی مارکیٹ معیشتوں کی علولہ کانفرنس، جو 2025 میں شروع کی گئی تھی، میں دنیا بھر کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینک کے گورنرز، سینئر پالیسی سازوں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے رہنماوں اور معروف ماہرین کو جمع کرتی ہے تاکہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ معیشتوں کو درپیش کلیدی معاشی چیلنجز اور مواقع پر غور و خوض کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ پارلیمان مکالمے اور اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی چین کی اسلام آباد دھماکے کی سخت مذمت، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب ورلڈ بینک سے ملاقات
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔