ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)27ویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست آئینی عدالت میں دائر کردی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سمنگلی روڈ کوئٹہ پر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی کی زمین پر فلائی اوور کی تعمیر غیر قانونی قرار دی جائے، عدالت فلائی اوور کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا حکم دے، فلائی اوور کی تعمیر ہسپتال کے بالکل ساتھ اور اس کی زمین پر کی جا رہی ہے۔
درخواست کے مطابق بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی صوبے کا واحد خصوصی گردوں کا ہسپتال ہے، ہسپتال میں کوئٹہ اور دور دراز اضلاع سے آنے والے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ فلائی اوور کی تعمیر مریضوں کی جانوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے جبکہ ایمبولینس کی آمد و رفت، ایمرجنسی رسائی اور ڈائیلاسز سروسز شدید متاثر ہو رہی ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھاری مشینری، شور، دھول سے ہسپتال کا ماحول غیر محفوظ ہو گیا ہے، بغیر قانونی کارروائی ہسپتال کی زمین استعمال کی جا رہی ہے، لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت کوئی نوٹس یا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، یہ اقدام آرٹیکل 23 اور 24 کے تحت حقِ ملکیت کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامی سہولت کی بنیاد پر آئینی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا ازالہ صرف مالی معاوضے سے ممکن نہیں، انسانی صحت کو ٹریفک سہولت پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔درخواست کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، عبوری ریلیف بھی دیا گیا، ہائیکورٹ سے درخواست 10 دسمبر 2025 کو مبینہ دبا کے تحت واپس لی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے انڈر پاس بنانے کی تجویز دی تھی۔ درخواست میں بلوچستان حکومت اور ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور ملکی سالمیت کیخلاف ہے،چوہدری یسین عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور ملکی سالمیت کیخلاف ہے،چوہدری یسین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایم ڈی ورلڈ بینک سے ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر گفتگو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔