نیشنل کانفرنس کے سرپرستِ اعلیٰ نے ان حملوں کو انسانیت، اسلام اور امن کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب یا نظریے میں جائز نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مساجد کے اندر ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ دھماکوں کی نیشنل کانفرنس کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سخت اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو انسانیت، اسلام اور امن کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب یا نظریے میں جائز نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ پاکستان کے اسلام آباد میں مساجد کے اندر دھماکوں کے واقعات پیش آئے، جن میں متعدد شیعہ شہید ہوئے۔ ان افسوسناک واقعات کے بعد وادی کشمیر میں بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں شیعوں نے دہشتگردوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف نعرے بلند کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد جیسے مقدس مقامات کو نشانہ بنانا پوری امتِ مسلمہ کے لئے باعثِ شرم ہے اور ایسے واقعات سے نفرت اور تقسیم کو فروغ ملتا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج مسلم دنیا کے کئی ممالک میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں، جہاں فرقہ وارانہ تشدد اور عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مساجد پر حملے اس بات کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ ہم بحیثیتِ مسلمان اللہ تعالیٰ کی تعلیمات سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیتا ہے، لیکن بدقسمتی سے کچھ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لئے مذہب کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں اور بے گناہ انسانوں کے قتل کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فاروق عبداللہ نے کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت