Islam Times:
2026-07-24@01:12:10 GMT

جو اسلام کو مٹانے نکلے وہ خود مٹ گئے، مولانا ارشد مدنی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

جو اسلام کو مٹانے نکلے وہ خود مٹ گئے، مولانا ارشد مدنی

جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ فرقہ وارانہ عناصر کی جانب سے ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ایک بار پھر ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والے عناصر کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے سخت بیان دیا ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ کچھ فرقہ وارانہ طاقتیں ہندو راشٹر بنانے کا خواب دیکھ رہی ہیں، لیکن انہیں پڑوسی ملک نیپال کی تاریخ سے سبق لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال نے بھی کبھی ہندو راشٹر کا تصور اپنایا تھا، مگر اس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے لکھا کہ نفرت کے سوداگر اور ہندو راشٹر کا خواب دیکھنے والوں کو نیپال سے سبق لینا چاہیئے، وہ دن بھی ضرور آئے گا جب ظالموں کے گلے میں زنجیریں ہوں گی اور ملک ایک بار پھر محبت، بھائی چارے اور انصاف کے سائے میں ترقی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتیں اور کچھ تنظیمیں ہندو راشٹر بنانے کا خواب دیکھ رہی ہیں، حالانکہ انہیں اپنے پڑوسی ملک نیپال کی تاریخ سے سبق لینا چاہیئے۔ حالیہ برسوں میں نیپال میں بھی اسی طرح کی فکر رکھنے والوں نے ہندو راشٹر قائم کیا تھا، لیکن بالآخر وہ نظام اوندھے منھ گر گیا اور وہاں جمہوری آئین کے تحت ایک نئی طرزِ حکومت وجود میں آئی۔ اس حقیقت سے واضح ہوتا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں کسی بھی ملک کی حقیقی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح اسی وقت ممکن ہے جب وہاں جمہوری نظام اور آئینی اقدار کا تحفظ ہو، نہ کہ کسی ایک مذہب یا نظریے کو قوم پر مسلط کر کے۔

مولانا ارشد مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ فرقہ وارانہ عناصر کی جانب سے ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرازم اور بھارتی آئین کے تحفظ کے لئے جمعیت علماء ہند آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو قوم اپنی شناخت، ثقافت اور مذہب کے ساتھ جینا چاہتی ہے، اسے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتیں اسلام اور مسلمانوں دونوں کو مٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ اسلام کا یہ چراغ کبھی بجھ نہیں سکتا۔ جنہوں نے اسے بجھانے کی کوشش کی، وہ خود مٹ گئے۔ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں مایوسی کے بجائے اپنی بصیرت، دوراندیشی اور حکمتِ عملی کے ذریعے کامیابی کی نئی داستان رقم کرتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ وارانہ جمعیت علماء ہند نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان