کوئٹہ، اپوزیشن جماعتوں کی کال پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
عوام الناس کیجانب سے کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پر رضاکرانہ طور پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھنے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں ہڑتال رہی۔ کوئٹہ کی دکانیں بند اور سڑکیں سنسان رہیں۔ حکومت بلوچستان کے معاون نے کہا تھا کہ کسی کو احتجاج کرنے یا سڑک بند کرنے نہیں دیں گے، تاہم عوام الناس نے اپوزیشن جماعتوں کی کال پر رضاکرانہ طور پر احتجاج کیا۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے موبائل انٹرنیٹ سروسز کو بھی معطل کر دیا، جبکہ احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف بھی متعدد مقامات پر کارروائی کی گئی۔ حکومت نے دو روز قبل ہی انٹرنیٹ سروسز کو بحال کر دیا تھا، تاہم تحریک تحفظ آئین کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے ایک بار پھر انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی کال پر
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔