سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی دبئی منتقل کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں رہائش اختیار کر لی۔
سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں دبئی میں سکونت اختیار کرنے کی وجہ بتائی۔
پوسٹ میں بریٹ لی نے لکھا کہ کام کے لیے کیے جانے والے کچھ دورے اب بڑھ کر بڑے معاملات بن گئے ہیں۔ دبئی اب ان کا گھر ہے۔ نئے مواقع، بہترین لوگ، خاندان کے لیے کثرت سے وقت کی دستیابی اور ایک ایسا طرزِ زندگی جس کو شکست دینا کافی مشکل ہے۔ یہاں گزرے ہر لمحے سے ہمیں محبت ہے۔
View this post on Instagramانہوں نے بتایا کہ بچے پھل پھول رہے ہیں، اسکول زبردست ہیں، کھیل ہر جگہ موجود ہے۔ انہیں آسٹریلیا کو گھر کہنے پر ہمیشہ فخر ہوگا اور وہ شکر گزار ہیں جو زندگی انہوں نے وہاں بنائی۔ وہ کبھی نہیں بدلے گی۔ لیکن دبئی میں کچھ خاص ہے۔ یہاں کی توانائی، مقصد، ایک ایسی جگہ جہاں کچھ بھی ممکن محسوس ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے ایک بار پھر ٹاس اپنے نام کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ pic.twitter.com/YEk2H1aXuB
— Zeeshu Bhatti (@zeeshu_bhatti) June 2, 2026
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے، جبکہ آسٹریلیا سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا ایک روزہ سیریز پاکستان ون ڈے میچ وی نیوز