سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ڈیفنس شو بھرپور انداز میں جاری ہے، جو عالمی دفاعی صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، عسکری ماہرین اور سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ عالمی دفاعی نمائش خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

ورلڈ ڈیفنس شو کی افتتاحی تقریب کا باضابطہ افتتاح سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

اس عالمی نمائش کا اہتمام جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے تحت کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے درجنوں ممالک کی دفاعی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

نمائش میں فضائی، بری، بحری، خلائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں جدید دفاعی ٹیکنالوجیز، ہتھیاروں کے نظام اور جدید سیکیورٹی حل پیش کیے جا رہے ہیں۔

ورلڈ ڈیفنس شو اس وقت عالمی دفاعی صنعت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جہاں مستقبل کے دفاعی تقاضوں اور مشترکہ سلامتی کے چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔

ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کا پویلین بھی نمایاں طور پر قائم کیا گیا ہے، جہاں پاکستان کی دفاعی صنعت سے وابستہ قریباً 15 سے 20 معروف ادارے اور کمپنیاں اپنی جدید دفاعی مصنوعات، ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر رہی ہیں۔

پاکستانی پویلین کو عالمی وفود کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی اور بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، اعلیٰ سفارتی و عسکری حکام، دفاعی ماہرین اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

پاکستان دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کررہا ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کررہا ہے اور عالمی دفاعی منڈی میں اپنی شناخت مضبوط بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ ڈیفنس شو جیسے عالمی پلیٹ فارمز پاکستانی دفاعی صنعت کے لیے بین الاقوامی تعاون، شراکت داری اور دفاعی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

اس نمائش کی وجہ سے آنے والے وقت میں برآمدات میں اضافہ ہوگا، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کی شرکت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کی واضح عکاس ہے، اور اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی دفاعی نمائش میں ہمارے ادارے جو کردار ادا کررہے ہیں، اس سے آنے والے وقت میں برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: جی ایچ کیو میں اہم ملاقات، پاکستان اور ترکیہ کی دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے پر زور

ورلڈ ڈیفنس شو سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق دفاعی صنعت کو مقامی سطح پر فروغ دینے، جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

افتتاحی تقریب کے بعد ایئر شو کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ ایئر شو نے شرکا اور تماشائیوں کو بے حد متاثر کیا اور نمائش کے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خواجہ آصف دفاعی نمائش ریاض سعودی عرب طلال چوہدری ورلڈ ڈیفنس شو وزیر دفاع وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف دفاعی نمائش ریاض طلال چوہدری ورلڈ ڈیفنس شو وزیر دفاع وی نیوز ورلڈ ڈیفنس شو سعودی عرب کے عالمی دفاعی طلال چوہدری دفاعی صنعت

پڑھیں:

پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:

پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ