وزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ دفاع خواجہ آصف ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔ سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ خواجہ آصف نے ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔خواجہ آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے۔ سعودی حکام پاکستانی سفیر احمد فاروق نے استقبال کیا۔
ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سعودی عرب وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی کی۔ ورلڈ ڈیفنس شو کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت اور میزبان وزیرِ دفاع کو مبارکباد پیش کی۔ خواجہ آصف نے کہ کہ یہ شو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ نمائش میں پاکستان کا دفاعی ساز و سامان سب سے نمایاں ہے، کوئی اور اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ پاکستان کی مضبوط دفاعی طاقت کا ثبوت ہے۔ معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا۔ وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان کی اہم برآمدات میں بڑا حصہ دفاعی ساز و سامان کا ہوگا۔
سیاسی کیسز ختم کریں، شفاف انتخابات کروائیں ورنہ عوام آپ سے مزید دور ہونگے:جنیداکبر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ورلڈ ڈیفنس شو خواجہ ا صف
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔