علیزرشاہ ویز نے مسیح قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، مقبول کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآبادکے نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر نے کہا ہے کہ علیزر شاہ ویز مسیح نے مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کیاحیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان علیزر شاویز مسیح نے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کا نہایت مشکل اور مقابلے کا امتحان سندھ بھر میں کامیابی سے پاس کر کے بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی) مقرر ہو کر نہ صرف اپنے والدین، خاندان اور شہر حیدرآباد بلکہ پورے صوبہ سندھ اور مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ علیزر شاہ ویز کی شاندار کامیابی ان کی انتھک محنت، مستقل مزاجی، اعلی تعلیم اور مضبوط عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سندھ جیسے بڑے صوبے میں ہزاروں امیدواروں کے درمیان کامیابی حاصل کرنا ایک غیر معمولی اعزاز ہے، جو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ اگر اقلیتی نوجوانوں کو مواقع اور حوصلہ ملے تو وہ ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علیزر شاویز مسیح کی بطور ڈی ایس پی تقرری نہ صرف مسیحی قوم بلکہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں بھی قومی اداروں میں اہم ذمہ داریاں نبھانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خداوند انہیں حکمت، دیانت اور راستبازی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی رہنمائی کرے، تاکہ وہ انصاف اور خدمتِ خلق کے تقاضوں پر پورا اتریں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔