کشمیر کی ریاستی تاریخ مسلمانوں کی حق تلفیوں سے عبارت ہے‘ عامرسجاد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وادی کشمیر کی ریاستی تاریخ مسلمانوں کی حق تلفیوں سے عبارت ہے، مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے ،پاکستانی عوام بھارتی حکمرانوں کی من مانیاں یکسر مسترد کرتی ہے،ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی بہنوں، کی اخلاقی وسفارتی حمایت کے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے اورجدوجہدآزادی کی کامیابی تک ہماری کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار بریگیڈیئر(ر)عامرسجاد ملک نے گذشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان کوئز سوسائٹی PQSرجسٹرڈ کے زیراہتمام بین الکلیاتی وجامعاتی مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے بحیثیت صدر نشیں خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج ملیرکینٹ میں کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف محقق پروفیسر ضیاء الرحمن ضیاء تھے۔اس موقع پر PQSرجسٹرڈکے چیئرمین حافظ نسیم الدین اور کالج کے پرنسپل پروفیسر محمدادریس کے علاوہ کرنل شکیل ،پروفیسر مقصود میمن ، پروفیسر محمدریاض ،میجرزبیر، پروفیسر غلام اکبر، پروفیسر شبانہ ملک، پروفیسر حناء اعجاز، نوید پاشا، ڈاکٹر فیضان احمداورڈاکٹر فرح نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ حافظ نسیم الدین نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کو ریاستی جبر کے ذریعے کچلنے کی بھارتی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہوسکیںگی ۔دنیابھرمیں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وبربریت نے مغرب کی دوعملی پوری طرح عیاں کردی ہے۔ انہوں نے طالبعلموں سے کہاکہ ہماری ناکامیوں کی بنیادی وجہ دین اسلام سے بھی دوری ہے ۔ قوم رجوع رب کاراستہ اختیار کرلے تو ایک مرتبہ پھر اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا کی امامت عطاء فرمادے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔