Jasarat News:
2026-07-24@03:57:14 GMT

ساحل سمندر کی صفائی مہم ‘طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ساحلوں کو آلودگی سے بچانے اور شہریوں میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور پتھم انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے صفائی مہم اور پلاسٹک فری آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔مہم ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی اس مہم میں نوجوان طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے ساحل پر بکھرے ہوئے کچرے، پلاسٹک کی بوتلوں اور تھیلیوں کو جمع کر کے ماحول دوست بیگز میں منتقل کیا۔اس موقع پر طارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی انہوں نے طلبا سے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوانوں اور بچوں کی اس سرگرمی میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری آنے والی نسل اپنے ماحول کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی شمولیت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم کراچی کوایک عالمی معیار کے مطابق صاف ستھرا شہر بنا سکتے ہیں۔مہم کے دوران اس بات پر تشویش کا اظہار کیاگیا کہ پلاسٹک کا فضلہ نہ صرف ساحل سمندرکی خوبصورتی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ سمندری حیات کے لیے خطرہ ہے پلاسٹک کا کچرا سمندری جانداروں کی خوراک بن کر انہیں ہلاک کر رہا ہے۔ کچرا اور پلاسٹک کی تھیلیاں شہر کے ندی نالوں میں پھنس کر نکاسیِ آب کے نظام کو خراب کر دیتی ہیں، جو بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کا سبب بنتا ہے۔پتھم کی منیجر اکیڈمک سارہ فیصل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کا کام صرف نصابی تعلیم دینا نہیں بلکہ ذمہ دار شہری بنانا بھی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت