Jasarat News:
2026-07-23@23:38:16 GMT
جیکب آباد: اتوار کو 7گھنٹے کا طویل بریک ڈائون ، عوام شدید عذاب میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (جسارت نیوز)جیکب آباد میں چھٹی کے دن سیپکو نے بجلی کی چھٹی کردی ،7گھنٹے کا طویل بریک ڈائون ،16فیڈر س پر 6گھنٹے شٹ ڈائون کی منظوری ملی بجلی سات گھنٹے تک بند کی گئی صارفین کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے چھٹی کے دن سیپکو نے بجلی کی چھٹی کردی ،رواں ماہ فروری میں گزشتہ اتور کو بھی شہر کے تمام فیڈرس بند کرکے شٹ ڈائون کیا گیا تھا اور 8فروری بروز اتوا ر کو بھی شٹ ڈائون کیا گیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔