پنجاب میں بسنت کے نام پر خونی کھیل کھیلاگیا، حافظ نصراللہ عزیز
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(جسارت نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ جب حکمران کھیل تماشوں میں مصروف ہوں تو عوام کی زندگیاں غیر محفوظ ہو ں گی بسنت کے نام پر جو خون کی ہولی کھیلی گئی اور جو قیمتی جانوں اور پیسے کا ضائع ہوا اس کا مقدمہ حکمرانوں کیاوپر درج ہو نا چاہیے قبضہ مئیر اور سندھ حکومت کے خلاف چودہ فروری کو تاریخی دھرنا ہو گا یہ بات انھوں نے کارکناں سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا ھکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بالکل بے پرواہ ہو چکے ہیں انھوں نے کہا ان کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اسلام آباد کی مسجد میں دھماکہ ہوا اور مصوم قیمتی جانیں گئیں لیکن یہ اپنی بسنت منانے میں مصروف رہے انھوں نے کہا کہ جب حکمران کھیل تماشوں میں مصروف ہوں تو عوام کو تحفظ کہاں سے حاصل ہو گا انھوں نے کہا حکمرانوں کے اس خونی کھیل تماشے میں ایک درجن کے قریب لوگ اپنی جان سے گئے اور اربوں روپیہ عوام کا فضول خرچ کردیا اگر یہ پیسہ عوام کی بھلائی اور انھیں ریلیف دینے پرلگایا جاتا تو عوام کے بہت سے مسائل حل ہو جاتے انھوں نے حکمرانوں کے خلاف اس پر مقدمہ درج ہو نا چاہیے انھوں نے کہا چودہ فروری کا دھرنا عوام کے حقوق کا دھرنا ہے پیپلزپارٹی پر اس کا خوف طاری ہے اس وجہ سے وہ شور مچارہے ہیں لیکن اس دھرنے میں کراچی کی عوام بھرپور شرکت کرکے ثابت کر دے گی کہ کراچی کا قبضہ مئیر انھیں منظور نہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انھوں نے کہا
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔