Jasarat News:
2026-07-24@03:20:07 GMT

عمران خان کی رہائی کیلیے ہڑتال، ٹھٹھہ میں کاروبار بند رہا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ (جسارت نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور ملک میں آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی اور سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے تحفظ آئین پاکستان تھٹھہ کے مقامی رہنمائوں کی اپیل پر ٹھٹھہ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی،ٹھٹھہ کی شاہی بازار سمیت مختلف مارکیٹوں، تجارتی مراکز، مین اسٹاپ ہیڈکواٹر مکلی سمیت ضلع کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے موقع پر پی ٹی آئی، ایس یو پی اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ٹھٹھہ شہر دورہ کیا اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی، دوسری جانب ہڑتال کے باعث ٹھٹھہ کی قومی شاہراہوں اور سڑکوں سے ٹریفک مکمل طور پر غائب رہی۔ ہڑتال کے دوران حکومت مخالفت اتحاد کے رہنما پی ٹی آئی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر امجد شاہ، فنکشنل کے رہنما شاہنواز بروہی اور ایس یو پی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر عمران خشک کی قیادت میں ٹھٹھہ سے مکلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع ٹھٹھہ کے صدر امجد شاہ اور وکیل ظہیر شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ٹھٹھہ شہر سمیت ضلع کے دیگر شہروں مکلی، گھارو، دھابیجی، لیٹ میرپور ساکرو، جھمپیر اور دیگر شہروں میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔

سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔

سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔

وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی