data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جموں و کشمیر کمیٹی اوورسیز (جےکےسی او) کےزیراہتمام کبابش ریسٹورینٹ جدہ العزیزیہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری رحمہ اللہ ، صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر کی وفات پرتعزیتی ریفرنس اور یوم یکجہتیٔ کشمیرکے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے تمام اکابرین کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان سید مصطفٰی ربانی اپنی نا گزیرمصروفیت کے باعث تشریف نہ لا سکے ان کی نیابت کرتے ہوئے ڈپٹی قونصل جنرل پاکستان محترمہ سعدیہ وقارالنساء نے پرگرام کی صدارت کی۔ انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں بیرسٹرسلطان محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ان کی جو کنٹریبیوشن جموں و کشمیر کی تحریکِ آزادی کے لیے تھی، وہ ہم سب کی نگاہوں میں ہے، ہم سب اس سے واقف ہیں۔ ان کی خدمات بے شمار ہیں۔ جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ساتھ ہرپاکستانی کے ساتھ بھی بھرپوراظہارِ یکجہتی کرتی ہوں جن کے دل جموں و کشمیر کے لیے دھڑکتے ہیں۔ “پانچ فروری”، یومِ یکجہتیٔ کشمیر، محض ایک علامتی دن نہیں بلکہ یہ دنیا بھر کے رہنماؤں اور عالمی برادری کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیر کا مسئلہ آج بھی زندہ ہے، اور کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے تنہا نہیں۔ پاکستان اور پاکستانی قوم ہر فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا، یہ درد اور غم ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ میں دعا بھی کرتی ہوں اور یہ پختہ یقین رکھتی ہوں کہ ہماری سب سے بڑی قومی ذمہ داریوں میں ایک عظیم ذمہ داری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوشش کرنا ہے۔ اس شعور، اس وابستگی اور اس خلوص کے لیے آپ سب کا دل سے شکریہ۔ تقریب سے ہیڈآف چانسری محمدغلام حسین، مسعود احمد پوری، ڈاکٹر سجاد، وقاص عنایت حسین، راجہ ریاض، سردار مہتاب سرور، میاں رضوان الحق، چودھری احسان الہی، سردار اقبال یوسف، چودھری ظہیر، چودھری تصور حسین، چودھری خورشید احمد متیال، انجینئرعارف مفل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اوربیرسٹرسلطان محمود کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وہ ایک عظیم شخصیت تھے۔ تاریخ میں ان کی خدمات سنہرے حرفوں میں لکھی جائے کی۔ آخر میں سردارمہتاب سرور نے دعا کرائی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض راجہ شمروزنے سرانجام دیئے۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع