تحریک انصاف کا خیبر پی کے میں ہڑتال کا دعویٰ: مینڈیٹ چوری مسترد: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پشاور، سرگودھا، گجرات، بونیر (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اکرام کھٹانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور سمیت خیبر پی کے کے تمام اضلاع میں احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پشاور میں ہشت نگر سے چوک یادگار تک پیدل مارچ کیا گیا۔ مارچ میں ضلعی قیادت ‘ کارکنوں اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ مارچ کی قیادت جنید اکبر‘ ممبران و ضلعی قیادت نے کی۔ علاوہ ازیں رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خیبر پی کے کے علاقے بونیر میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری کو مسترد کرتے ہیں، ہر ضلع میں احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہمیں کے پی کے، سندھ، پنجاب، بلوچستان سے بھرپور حمایت ملی، ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ملک کا نقصان نہیں چاہتے۔ معیشت، دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حامی ہیں۔ سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پی ٹی آئی کی 8 فروری کو ہڑتال کی کال کو سرگودھا کے تاجران نے مسترد کرتے ہوئے تمام دکانیں کھول کر اپنی کاروباری سرگرمیاں برقرار رکھیں۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق گجرات میں پی ٹی آئی کی اپیل پر جزوی ہڑتال رہی۔ بیشتر دکانیں، مارکٹیں کھلی رہیں، بازار وں میں خرید و فروخت معمول کے مطابق جاری رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔